ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پہلا تجارتی قافلہ گوادر پہنچ گیا

پہلا تجارتی قافلہ گوادر پہنچ گیا

Mon, 14 Nov 2016 10:36:56    S.O. News Service

بیجنگ،13؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)چینی تجارتی سامان سے لدا ٹرکوں کا پہلا قافلہ پاکستانی صوبہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر پہنچ گیا ہے۔ چینی تعاون سے تعمیر کی گئی گوادر کی گہرے پانی کی بندرگاہ کا باقاعدہ افتتاح اتوار13نومبر کو کیا جا رہا ہے۔پاکستانی میڈیا کے مطابق پاک چائنہ اکنامک کوریڈور کے ذریعے گوادر پہنچنے والے قافلے میں60کنٹینر شامل ہیں۔ یہ قافلہ کاشغر سے اس کوریڈور کے مغربی روٹ سے سفر کرتا ہوا پہلا کوئٹہ پہنچا اور پھر وہاں سے گوادر۔ 100 کنٹینرز پر مشتمل ٹرکوں کا دوسرا قافلہ آج ہفتہ 12اکتوبر کو گوادر پہنچ رہاہے۔دوسری طرف ایک چینی بحری جہاز بھی گوادر پورٹ پر لنگر انداز ہو گیا ہے۔ پاکستانی حکام کی طرف سے اس جہاز کے لنگر انداز ہونے کی تصدیق کے ساتھ ساتھ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے میں ایک اور چینی بحری جہاز بھی گوادر پورٹ پہنچ رہا ہے۔گوادر سے بین الاقوامی تجارتی سرگرمیوں کے باقاعدہ آغاز کے لیے ایک خصوصی تقریب کل اتوار 13 نومبر کو گوادر پورٹ پر منعقد کی جائے گی اور اس پورٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا جائے گا۔ اس خصوصی تقریب میں پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کے علاوہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف، بلوچستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ بھی شریک ہوں گے۔ اس کے علاوہ چینی حکام بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔افتتاحی تقریب کے بعد چین سے آنے والے تجارتی سامان کو بحری جہازوں کے ذریعے مشرق وُسطیٰ اور افریقی ممالک روانہ کیا جائے گا۔


Share: